فیصل آباد :طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج ، سڑک بلاک کر

غلام محمد آباد میں مظاہرین ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھائے سڑک پر آگئے ، متعلقہ عملہ بات سننے کو تیار نہیں :مظاہرین کا گلہ

فیصل آباد ) فیصل آباد میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سٹرکوں پر نکل آئے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی اور فیسکو کے خلاف نعرے بازی کر رتے رہے ۔ غلام محمد آباد کے علاقے صدر بازار میں گزشتہ رات سے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا جس پر وہ سٹرکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین کی جانب سے ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بھی بلاک کر دی گئی ۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کل رات سے ان کے علاقے میں بجلی بند ہے اور جب متعقلہ لوگوں کو اس کی شکایت کی جاتی ہے تو کوئی بات نہیں سنتا اور یہ کہہ دیا جاتا ہے کہ ان کا ٹرانسفارمر خراب ہے ۔ بجلی کی بندش کی شکایت شہر کے دیگر علاقوں سے بھی موصول ہو رہی ہیں ۔ مظاہرین نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اور پرامن طور پر منشتر ہو گئے ۔

 

تبصرے بند ہیں.