پاکستان کا پریکٹس میچ, سری لنکا کو 247 رنز کا ہ

اکستان کرکٹ ٹیم پریکٹس میچ میں دو سو سینتالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی. ہدف کے تعاقب میں سری لنکن بورڈ الیون نے ایک وکٹ پر چوالیس رنز بنا لیے ہیں ۔

کولمبو: () تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے سری لنکا بورڈ الیون کے خلاف دو سو سینتالیس رنز بنائے۔ اوپنر محمد حفیظ تین رنز بنا کر چلتے بنے جبکہ احمد شہزاد نے زبردست کارکردگی دکھائی اور بیاسی رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ یونس خان کی تجربہ کاری چونسٹھ رنز تک کام آئی. کپتان مصباح الحق کے ہاتھ صرف پندرہ رنز کی اننگز آئی۔ اسد شفیق ستائیس، سرفراز احمد بارہ ، وہاب ریاض تیرہ اور یاسر شاہ نے 9 رنز پر ہی وکٹ گنوائی۔ جواب میں پاکستان نے صرف ایک رن پر ہی وکٹ گرائی۔ جنید خان نے صفر پر ہی اوپنر کرونا رتنے کو پویلین کی راہ دکھائی۔ دن کے اختتام پر سری لنکا بورڈ نے ایک وکٹ پر چوالیس رنز بنا لیے۔

تبصرے بند ہیں.