پاکستان کا بھارت سے بجلی خریدنے پر غور

اسلام آباد: ملک میں توانائی کے بدترین بحران کے پیش نظر بھارت سے بجلی کی درآمد کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی ممکنہ نئی حکومت نے بھارت سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ اس کے علاوہ ایران، وسط ایشیائی ریاستوں سے بھی کم قیمت بجلی کی درآمد پر سنجیدگی سے غور جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سے بجلی کی درآمد کے لئے فزیبلٹی اسٹڈی تیار کر لی گئی ہے، جس کے تحت پڑوسی ملک سے دو سال کے لئے ایک ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کی جائے گی۔ ادھر عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان توانائی کی تجارت دو سال کے لئے ہوگی، جس کے لئے قیمت اور ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر سے متعلق رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.