پاکستان ٹینس: ٹائٹل مقابلہ 2بھائیوں کے درمیان ہو گا

لاہور: 

آل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا ٹائٹل مقابلہ دو بھائیوں میں ہو گا، عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ جب کہ یاسر خان نے عابد کو مات دیکر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔ گرلز کا فیصلہ کن معرکہ سارہ منصور اور اوشنا سہیل میں ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ فائنل مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، مینز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں قومی نمبر ون عقیل خان نے مزمل مرتضیٰ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6-3، 6-7 اور 7-5 سے ہرا دیا۔ عقیل خان کے بھائی یاسر خان نے عابد کو 6-2، 7-3 اور 6-4 سے زیر کیا۔ گرلز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں سارہ منصور نے مہک کھوکھر کو 6-2 اور6-0 سے ہرایا۔ اوشنا سہیل نے ماہین آفتاب کیخلاف 6-0اور6-1 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹائٹل مقابلے کیلیے راہ ہموار کی۔ انڈر 14 کے پہلے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے یکطرفہ مقابلے کے بعد عاقب عمر کو 4-0اور4-0 سے مات دی۔

تبصرے بند ہیں.