ورلڈ ٹائٹل جیتنے والے باکسر وسیم کی بھی سن لی گئی

اسلام آباد: 

ورلڈ سلور فلائی ویٹ چیمپین شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے پاکستانی باکسر محمد وسیم کی بھی سن لی گئی، وفاقی حکومت نے ان کی ٹریننگ اور انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت کیلیے 3کروڑ روپے کی گرانٹ مختص کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر نے وفاقی حکومت سے مالی مدد کرنے کی درخواست کی تھی جسے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے منظوری کیلیے وزیر اعظم آفس کو بھجوا دیا، اس کا جائزہ لینے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے پاکستانی باکسر کے ٹریننگ پروگرام کیلیے 3کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ کی منظوری دی،اس حوالے سے بین الصوبائی رابطہ اور اطلاعا ت و نشریات کے وزراء پر مشتمل دو وزراکی کمیٹی بھی بنا دی۔

تبصرے بند ہیں.