پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی توجہ صرف عامرتک محدود

ساؤتھمپٹن: پاکستان ٹیم مینجمنٹ کی توجہ دورہ انگلینڈ میں صرف عامر تک محدود ہوکر رہ گئی، ہر کسی کا بیان فاسٹ بولر سے شروع ہوکر انہی پر ختم ہورہا ہے، ٹیم منیجر انتخاب عالم نے تین ہفتے قبل ہی لارڈز ٹیسٹ کی الیون میں عامر کی شمولیت کی تصدیق کردی۔

ان کے مطابق نوجوان پیسر ذہنی طور پر اس ٹور کیلیے پوری طرح تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم انگلینڈ میں میزبان سائیڈ سے مشکل ترین سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے تاہم روانگی سے اب تک بورڈ اور مینجمنٹ کی توجہ کا مرکز صرف عامر ہی بنے ہوئے ہیں، ان سب کے بیانات فاسٹ بولر سے شروع ہو کر انہی پر ختم ہوجاتے ہیں، مکمل طور پر پیسر پر ہی انحصار کیا جا رہا ہے۔

تبصرے بند ہیں.