مضبوط بولنگ سے انگلش قلعہ فتح کرنے کا پاکستانی منصوبہ

ساؤتھمپٹن:  پاکستان نے بولنگ اٹیک سے انگلش قلعہ فتح کرنے کا منصوبہ بنالیا،کپتان مصباح الحق نے کہا کہ انگلینڈ کی کنڈیشنز ہمارے بولرز کیلیے فائدہ مند ہیں، میزبان بیٹنگ لائن کو ٹف ٹائم دینگے، جیمز اینڈرسن کی انجری پاکستانی بیٹسمینوں کیلیے سود مند ثابت ہوگی۔

ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ میزبان ٹاپ آرڈر کو دباؤ میں لاکر اپنی پوزیشن مستحکم کرنے کی کوشش کرینگے، جب بھی ہم بولنگ کریں حریف بیٹسمینوں کیلیے وہ وقت آسان نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو انگلینڈ سے سیریز کیلیے خاص طور پر اپنے بولنگ اٹیک سے زیادہ توقعات وابستہ ہیں بلکہ وہ اسی کے سہارے انگلش قلعہ فتح کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے ساؤتھمپٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ بولرز انگلش کنڈیشنز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حریف بیٹنگ لائن کو قابو کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.