لاڈرہل: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 میچز پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے فیصلہ کن میچ میں 13 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور میزبان ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 190 رنز کا ہدف دیا۔190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 176 رنز ہی بنا سکی اور 13 رنز سے شکست کھا گئی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے آغاز میں کچھ عمدہ سٹروک ضرور دیکھنے کو ملے مگر اختتامی اوورز میں رنز کی رفتار سست ہو گئی اور پاکستان کے گیند بازوں نے دباؤ برقرار رکھا۔پاکستانی سپنرز نے ایک بار پھر اپنی مہارت کا ثبوت دیا اور اہم مواقع پر وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخر میں جارحانہ کوشش کی گئی مگر مطلوبہ رن ریٹ تیز ہونے کے باعث شکست ان کا مقدر بنی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیوئل اینڈریو 24، ردرفورڈ 51، الیک ایتھنزے 60 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کپتان شائے ہوپ صرف 7 اور جیسن ہولڈر صفر پر پویلین لوٹ گئے۔روسٹن چیز 15 رنز پر ریٹائرڈہرٹ ہو گئے تاہم گدیش موتی 10 اور روماریو شیفرڈ 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے حسن علی، محمد نواز، حارث رؤف، صائم ایوب اور سفیان مقیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
تبصرے بند ہیں.