پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں بھی شکست دیدی

اکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ون ڈے میں سنسنی خیز مقابلے کے ہرا دیا۔

پورٹ الزبتھ : () بارش زدہ میچ میں پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت ملی۔ ناصر جمشید نے دو رنز پر وکٹ گنوا کر کرکٹ شائقین کے جذبات ٹھنڈے کر دیئے۔ محمد حفیظ نے پویلین لوٹ جانے میں دیر نہ کی تو چل میں آیا کی مثال بنے۔ نائب کپتان صرف آٹھ رنز جوڑ سکے۔ پہلی دونوں وکٹوں کے جلد گر جانے کا غم احمد شہزاد نے دل پر لگا لیا یعنی جم پر کھیلنا سیکھا دیا۔ ون ڈے کیرئر میں سنچری مکمل کرنے کے بعد ایک سو دو رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ صہیب مقصود بیالیس رنز کا اضافہ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ مصباح الحق نے بارہ رنز کو کیپٹن اننگز خیال کیا اور واپسی کا راستہ لیا۔ شاہد آفریدی گیارہ رنز بنا کر نو دو گیارہ ہو گئے۔ نوجوان بلاول بھٹی کی دھواں دھار بیٹنگ نے اسٹین گن کو بھی فیل کر دیا۔ بلاول بھٹی اکیس رنز کا اضافہ کر سکے۔ عمر اکمل کو بھی لمبی عمر لگی بیالیس رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ مقررہ پنتالیس اوور میں قومی ٹیم کا ٹوٹل دو سو باسٹھ تک پہنچ گیا۔ ڈیل اسٹین نے چھ شکار کیے۔ میزبان پروٹیز کی جوابی اننگز میں 9 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی۔ گریم اسمتھ ایک رن پر آؤٹ ہوئے تو ہاشم آملہ اور ڈی کاک نے ذمہ دارنہ بیٹنگ دکھائی۔ وکٹ کیپر بیٹسمین سینتالیس رنز کا سہارا دے کر شاہد آفریدی کا شکار ہوئے۔ جیک کیلس کی تجربہ کاری ایک بار پھر بے کار گئی وہ 6 رنز پر شاہد آفریدی کا نشانہ بنے۔ ہاشم آملہ ون ڈے کیرئر کی بائیسویں نصف سنچری مکمل کر کے 98 رنز پر آؤٹ نہیں ہو گئے کپتان اے بی ڈویلیئرز میدان میں آئے وہ بھی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد 74 رنز پویلین لوٹ گئے۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی ایک روزہ سیریز جیت کر تاریخ رقم کر دی۔ دونوں ٹیمیں 8 ایک روزہ سیریز میں مد مقابل ہو چکی ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی ایک روزہ کرکٹ کی سیریز 2002-2003 میں کھیلی گئی۔ جب پاکستان نے جنوبی افریقہ کا دورہ کیا. قومی ٹیم کو اس سیریز میں 1-4 کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔سال 04-2003 میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کا دورہ کیا اور قوی ٹیم کو سیریز میں 2-3 سے زیر کیا۔سال 07-2006 میں پروٹیز نے پاکستان کو 1-3 سے ہرایا جبکہ 08-2007 میں بھی جنوبی افریقہ ہی فاتح ٹھہرا ۔سال 11-2010 میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 2-3 سے شکست دی جبکہ 13-2012 کی سیریز میں بھی پروٹیز کے خلاف پاکستان کو فتح نا ملی۔ یو اے ای میں ہونے والی حالیہ ایک روزہ سیریز میں بھی پاکستان کو 1-4 کی شکست کی کڑوی گولی نگلنا پڑی ۔ قومی ٹیم نے جنوبی افریقہ میں پہلی سیریز جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

تبصرے بند ہیں.