بلدیاتی انتخابات، پنجاب میں نیا پنڈورا بکس کھل گیا

بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پنجاب میں نیا پنڈورا بکس کھل گیا۔ ہر یونین کونسل میں 6 وارڈز بنائے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن نے آرڈیننس کو مسترد کر دیا.

لاہور: ) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر ہونے کے باعث یونین کونسل کی سطح پر 6 جنرل کونسل کے ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے کا مسئلہ پیدا ہوا تو پنجاب حکومت نے یونین کونسل کی سطح پر 6 وارڈز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے آرڈیننس جاری کردیا مگر اپوزیشن اس فیصلے کو شک کی نظر سے دیکھ رہی ہے۔ اپوزیشن قیادت کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نظام میں کوئی بھی تبدیلی مقصود ہے تو اسے اسمبلی کے سامنے رکھ کر ارکان کی رائے سے کرنا چاہیے۔ پنجاب کے وزیر بلدیات رانا ثناء اللہ اپوزیشن کے ردعمل کو ان کا خوف اور سیاسی ڈھونگ قرار دیتے ہیں۔ بلدیاتی ایکٹ پاس ہونے کے بعد سامنے آنیوالے مسائل کو دیکھتے ہوئے آرڈیننس کے ذریعے تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے جس پر اپوزیشن انتہائی پریشان ہے۔

تبصرے بند ہیں.