جسٹس تصدیق جیلانی کی چیف جسٹس سپریم کورٹ تعیناتی کی منظوری

ملک کے بڑے اور اہم ترین عہدے پر تقرری،جسٹس تصدق جیلانی کی نئے چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد: ) نئے چیف جسٹس کا تقرر 12 دسمبر 2013 سے ہو گا۔ صدر مملکت نے نئے چیف جسٹس کے تقرر کی منظوری وزیراعظم کی سفارش پر دی۔ وزیراعظم نے آئین کے آرٹیکل 175 اے شق 3 کے تحت سفارش کی تھی۔ سنیارٹی کی بنیاد پر جسٹس تصدق جیلانی نے ہی چیف جسٹس کا عہدہ سنبھالنا تھا۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی 6 جولائی 1949 ء کو پیدا ہوئے اور ایف سی کالج لاہور سے ایم اے سیاسیات کیا۔ جسٹس جیلانی نے پنجاب یونیورسٹی سے قانون کی ڈگری حاصل کی اور ملتان ڈسٹرکٹ کورٹ سے 1974ء میں پیشہ وارانہ کیریئر کا آغاز کیا۔ 1976ء میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے1978 ء میں پنجاب بار کونسل کے ممبر بھی منتخب ہوئے۔ 1979ء میں اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب مقرر ہوئے اور 1983ء میں سپریم کورٹ میں پریکٹس کا آغاز کیا 1988ء میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب پر ترقی ملی اور 1993ء میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب بنائے گئے ۔7 اگست 1994 میں لاہور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہوئے۔ انہیں 31 جولائی 2004ء میں سپریم کورٹ کا جج بنایا گیا۔ جسٹس تصدق جیلانی ادبی شخصیت کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ گیارہ دسمبرکے بعد جسٹس تصدق جیلانی عہدہ سنبھالیں گے جسٹس تصدق جیلانی عمر کے لحاظ سے 8 سے 9 ماہ تک عہدہ سنبھالیں گے مشرف کی ایمرجینسی کے دوران جسٹس تصدق جیلانی نے پی سی اوکے تحت حلف نہیں اٹھایا تھا۔ جسٹس تصدق جیلانی نے اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کیا۔

تبصرے بند ہیں.