پاکستان نے تیسرے ون ڈے میں زمبابوے کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی

ہرارے: تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں پاکستان نے میزبان زمبابوے کو 7 وکٹوں کے شکست دے کر تین میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔

زمبابوے کے ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لئے 162 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں قومی ٹیم نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ہدف 34 اوورز میں حاصل کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے بلال آصف اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا اور 58 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا نوجوان بلال آصف ایک چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کرآوٹ ہوئے جب کہ احمد شہزاد نے 32 اور محمد حفیظ نے 13 رنز بنا سکے،اسد شفیق 38 اور شعیب ملک 32 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ زمبابوے کی جانب سے سین ولیم، جان نیمبو اور تیناشے پنینگارا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر بلال آصف کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

تبصرے بند ہیں.