پاکستان میں 66 فیصد ڈرون حملوں کے خلاف ، 31فیصد خاموش

اشنگٹن میں قائم تحقیقاتی ادارے ، پیو نے دنیا کے 44 ملکوں میں کیے جانے والے سروے پر مشتمل تازہ رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا ، کینیا اور اسرائیل کو چھوڑ کر تمام ممالک کی اکثریتی آبادی نے ڈرون حملوں کی مخالفت کی۔

واشنگٹن (ویب ڈیسک) رپورٹ کے مطابق پاکستان کی تقریباً 66 فیصد آبادی اپنے ملک کے قبائلی علاقوں میں بغیر ہوا باز کے جاسوس طیاروں کے مہلک حملوں کے حق میں نہیں اور صرف تین فیصد اسے امریکا کی درست حکمت عملی قرار دیتی ہے۔ سروے میں حصہ لینے والے 31 فیصد لوگوں نے اس بارے میں رائے نہیں دی۔ امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اب تک پاکستان میں 380 سے زائد ڈرون حملے ہوئے جن میں لگ بھگ 3500 لوگ مارے جا چکے ہیں۔ اس سے پہلے پیو ریسرچ سنٹر نے اپنی ایک اور رپورٹ میں کہا تھا کہ پاکستانیوں کی اکثریت مذہبی انتہا پسندی کو ملک کے لیے سنگین خطرہ سمجھتی ہے۔ اسلام آباد نے امریکی ڈرون حملوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھایا اور وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ سال کے اواخر میں امریکی صدر براک اوباما سے اپنی پہلی ملاقات میں بھی اس مسئلے کو اٹھایا تھا جس کے بعد ایک ماہ تک ان حملوں میں تعطل دیکھنے میں آیا۔ –

تبصرے بند ہیں.