پاکستان میں چار ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جا سکتا ہے: عمران خان

تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایمانداری کے ساتھ چار ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔ رائے ونڈ میں پولیس کا ایک سال کا خرچ 50 کروڑ روپے ہے۔

اسلام آباد: () کپتان نے دھرنے کے شرکا سے خطاب میں پھر کرپشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا میں ٹیکس کی سب سے کم شرح پاکستان میں ہے۔ جب لیڈر اثاثے چھپائیں تو عوام ٹیکس کیوں دیں؟۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں ایمانداری سے 4 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا جا سکتا ہے۔ عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری پر بھی کڑی تنقید کی۔ انھوں نے الزام لگایا کہ آصف زرداری کے پرائیویٹ دورہ چین پر ڈھائی کروڑ روپے خرچ آیا جبکہ رائے ونڈ میں تعینات پولیس اہلکاروں پر سالانہ 50 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ عمران خان نے انکشاف کیا کہ سردیوں میں گیس کی قیمت مزید بڑھ جائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ ریلوے 125، پی آئی آے 200 ارب روپے نقصان میں ہے جبکہ دوسری جانب موٹر وے کے ایک کلومیٹر پر 14 ملین ڈالر خرچ آیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.