شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ ،شہروں میں 16، دیہاتوں میں 20 گھنٹے لوڈ ش

اسلام آباد()ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے ، شہری علاقوں میں سولہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹیٹ آئل نے عدم ادائیگیوں پر پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی کم کر دی ہے جبکہ گیس کی سپلائی بھی بند کر دی گئی ۔ ڈیموں سے پانی کے کم اخراج کی وجہ سے پن بجلی کی پیداوار 30 فیصد رہ گئی جس کے بعد بجلی کی پیداوار میں نمایاں کمی ہو گئی ہے ۔ ملک میں بجلی کی مجموعی پیداوار 8ہزار 360 میگا واٹ رہ گئی جبکہ طلب 13 ہزار 760 میگا واٹ ہے ۔ بجلی کا شارٹ فال بڑھ کر پانچ ہزار میگا واٹ ہو گیا ہے جس کے باعث شہری علاقوں میں سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے۔ دوسری جانب ترجمان وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ پاور پلانٹس کو ایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے ۔ ملک بھر میں لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق ہو رہی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.