پاکستان میں فلمسازی کیلیے جدید ٹیکنالوجی آچکی ہے، شمعون عباسی

اداکار شمعون عباسی نے کہاہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے فنکاروں کاآپس میں ہمیشہ سے مقابلہ رہاہے دونوں ممالک کے فنکار محنت سے کام کررہے ہیں ڈراموں کے بعد فلموں میں کام کرنے کاتجربہ اچھا رہا۔ بلال لاشاری کی فلم وارمیں کام کرکے مجھے حوصلہ ملا اس فلم کی کامیابی پاکستان تک محدودنہیں مجھے دنیابھرسے شائقین فلم کے سوشل میڈیاپرمیسجزآرہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے گزشتہ روزکراچی میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں فلم کے لیے جدیدٹیکنالوجی آچکی ہے اور رواں سال کے دوران بننے والی ہر فلم کامیاب رہی ہے۔عوام پربھارتی فلموں کا خمار اتر چکاہے آئندہ سال مزید 7 فلمیں بنیں گی جس میں فلم ڈائریکٹر جامعی، زیبا بختیار، شان اور میری فلم ہے۔ امیدہے عوام ہمارے کام کوپسندکریگی ایک سوال کے جواب میں شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ مجھے وارفلم کی شوٹنگ کے دوران بھارتی فلم ڈائریکٹرویشال بھردواج نے فلم کے لیے آفرکیاتھافلم میں میرے ساتھ پریانکاچوپڑاہیروئن کے طورپرتھیں مگر مجھے اپنے سبزہلالی پرچم کو بلند کرنا تھا سو میں نے فیصلہ کیاکہ میں ابھی ہندوستان کے لیے کام نہیں کرونگا۔

تبصرے بند ہیں.