شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث پاکستان کا ایک تہائی رقبہ زیر آب آگیا جس کا اندازہ ان تصاویر کو دیکھ کر لگایا جاسکتا ہے۔
یورپین اسپیس ایجنسی کی جانب سے Copernicus Sentinel-1 سیٹلائیٹ کی تصاویر جاری کی گئی جن میں ڈیرہ مراد جمالی سے لاڑکانہ کے درمیان کے علاقوں کو دکھایا گیا ہے۔
اس تصویر کو دیکھ کر اندازہ ہوجاتا ہے کہ پانی کتنا پھیلا ہوا ہے۔
📷 With much of Europe on #drought alert, this @CopernicusEU #Sentinel1 image on 30 August shows the extent of flooding affecting #Pakistan. Heavy monsoon rainfall – 10 times more than usual – has led to more than a third of the country being underwater 👉 https://t.co/KoudvViR4l pic.twitter.com/FVn1uczmJg
— ESA (@esa) September 1, 2022
یورپین اسپیس ایجنسی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان میں معمول سے 10 گنا زیادہ بارشوں کے نتیجے میں ملک کا ایک تہائی سے زیادہ حصہ پانی میں ڈوب گیا۔
یہ تصویر 30 اگست کو کھینچی گئی تھی اور یکم ستمبر کو جاری کی گئی۔
ماہرین کے مطابق پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ ہیں۔
دوسری جانب ناسا کی Earth Observatory نے اگست کے آغاز اور آخر کی سیٹلائیٹ تصاویر جاری کی ہیں۔
4 اگست کی تصویر میں سندھ کے مختلف علاقوں میں خشک زمین کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ 28 اگست کی تصاویر میں وہی خطہ پانی میں ڈوبا نظر آتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.