نیویارک- فرانس اور پاکستان کے درمیان سیلاب کے تناظر میں معیشت کی بحالی اور تعمیر نو کے لئے تعاون پر اتفاق کر لیا گیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف اور فرانس کے صدر کی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور فرانس کے صدر ایما نوئیل میکرون کے درمیان ہونے والی ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فرانس پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کے باعث معیشت کی بحالی کیلئے رواں سال کے اختتام سے پہلے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا، کانفرنس کا مقصد سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی و پائیدار تعمیر نو سے متعلق فنانسنگ ہے۔ کانفرنس کا مقصد قابل تجدید توانائی کی منتقلی کو تیز کرنا ہے، پاکستان اور فرانس کے درمیان متعلقہ بین الاقوامی مالیاتی و ترقیاتی شراکت داروں کو اکٹھا کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.