پاکستان میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی

ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت پینتالیس ہزار آٹھ سو پچاس روپے ہو گئی جو ساڑھے چار سال کی کم ترین سطح ہے۔

کراچی: ) سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت پچاس روپے فی تولہ کم ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی قیمت جنوری 2011ء کی سطح پر آ گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت تینتالیس روپے کمی سے انتالیس ہزار تین سو روپے جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت پانچ ڈالرز کمی سے گیارہ سو تہتر ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.