بجلی کا شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگا واٹ ہو گیا، اپوزیشن جماعتیں احتجاج کیلئے متحد

لاہور/اسلام آباد) ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگا واٹ ہو گیا، شہروں میں آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ جاری، اپوزیشن جماعتیں احتجاج کیلئے متحد ہوگئیں۔ 

ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے تین ہزار میگا واٹ ہو گیا، شہروں میں آٹھ جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ لائن لاسز والے فیڈرز میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے زیادہ ہے ۔ ایک طرف جان لیوا گرمی ، دوسری جانب لوڈ شیڈنگ ، دن میں چین نہ رات کو سکون ، روزہدار کہاں جائیں۔

 

ادھر وزارت پانی و بجلی کی جانب سے بھی کبھی کوئی اچھی خبر نہیں ملتی ۔ ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 18 ہزار 700 میگا واٹ جبکہ پیداوار 15 ہزار 200 میگا واٹ ہے ، گزشتہ روز کی نسبت شارٹ فال پانچ سو میگا واٹ کے اضافے کے ساتھ ساڑھے تین ہزار میگا ہو گیا۔

 

گزشتہ روز بجلی کا شارٹ فال 3 ہزار میگا واٹ کے قریب تھا ، شہروں میں چھ سے آٹھ اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے ۔ ذرائع کے مطابق لائن لاسز والے فیڈرز میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ پندرہ گھنٹے سے زیادہ ہے۔

 

لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کے لیے اپوزیشن جماعتیں متحد ہو گئی ہیں ، پیپلز پارٹی ، تحریک انصاف ،مسلم لیگ ق اور عوامی تحریک کےدرمیان رابطے شروع ہوگئے ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.