پاکستان میں رواں مالی سال غیرملکی سرمایہ کاری 0.9 فیصد رہے گی

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال غیرملکی سرمایہ کاری ابتدائی اندازے سے کم رہے گی۔

اسلام آباد: () آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال غیرملکی سرمایہ کاری جی ڈی پی کے اعشاریہ نو فیصد کے مساوی رہے گی ۔ جنوری میں جاری رپورٹ میں آئی ایم ایف نے بیرونی سرمایہ کاری ایک اعشاریہ ایک فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی تھی ۔ اگلے مالی سال غیرملکی سرمایہ کاری مزید کم ہو کر جی ڈی پی کے صرف اعشاریہ سات فیصد رہ جائے گی تاہم چار سال میں یہ تناسب بڑھ کر ایک اعشاریہ تین فیصد ہو جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.