سری لنکا نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مختصر فارمیٹ کی کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کر دی ۔ سری لنکا نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

دبئی: () آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی 20 رینکنگ میں سری لنکا نے بھارت سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔ رینکنگ میں سری لنکا 133 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا جبکہ ایک درجہ تنزلی کے ساتھ بھارت دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔ پاکستان کی 120 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ پلئیرز کی درجہ بندی میں آسٹریلیا کے آرون فنچ بیٹنگ میں سرفہرست ہیں ۔ ٹی 20 کپ میں بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے بھارت کے ویرات کوہلی ایک درجہ ترقی کر کے دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کے احمد شہزاد تین درجے ترقی کے ساتھ آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ عمر اکمل دو سیڑھیاں پار کر کے 18 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔ بھارتی بلے باز یوراج سنگھ 6 درجے تنزلی کے بعد بارہویں نمبر پر پہنچ گئے۔ بولنگ فہرست میں سعید اجمل کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ ویسٹ انڈیز کے بولر سیموئل بدری پہلی اور سنیل نارائن دوسری پوزیشن پر موجود ہیں ۔ اسی فہرست میں شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کی 9 ویں پوزیشن ہے۔ سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ کو کیریر بیسٹ 31 درجے ترقی کے بعد 70 ویں پوزیشن مل گئی۔ آل راؤنڈرز کیٹیگری میں محمد حفیظ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے شاہد آفریدی ایک سیڑھی پار کر کے چوتھے نمبر پر آ گئے۔

تبصرے بند ہیں.