پاکستان میں جتنا پیار ملا دنیا میں کہیں اور نہیں مل سکا :سکندر

پاکستان اور زمبابوے کے شائقین دونوں بھرپور محبت کرتے ہیں جس پر خود کو خوش قسمت تصور کرتا ہوں :زمبابوین کرکٹر

ہرارے ( زمبابوے کی ٹیم میں شامل سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی آل راؤنڈر سکندر رضا کو پاکستان میں کرکٹ دیوانوں کی جانب سے بھرپور محبت دئیے جانے کی یادیں ستانے لگیں ۔ زمبابوے کی جانب سے بطور آل راؤنڈر کھیلنے والے پاکستانی نژاد سکندر رضا نے دورہ پاکستان پر نہایت خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ جتنا پیار پاکستانی شائقین کرکٹ نے دیا وہ دنیا میں کہیں اور نہیں مل سکا ۔ دہشتگردی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے سے قبل ٹیم میں پریشانی پائی جا رہی تھی لیکن ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد پاکستان میں قیام کا بھرپور مزہ آیا ۔ پاکستانی نژاد زمبابوین پلیئر نے مزید کہا کہ انہیں پاکستان اور زمبابوے کے کرکٹ دیوانے یکساں طور پر سراہتے اور پیار کرتے ہیں، جس پر وہ خود کو خوش قسمت تصور کرتے ہیں ۔ پاکستانی کرکٹ دیوانوں نے دورہ زمبابوے کے دوران مہمان ٹیم کا جس طرح استقبال کیا یہ قوم کی کرکٹ کیساتھ محبت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے ۔ –

تبصرے بند ہیں.