دورہ پاکستان میں وفد بالکل محفوظ رہا: ولسن مناسے

زمبابوے کرکٹ بورڈ کے چیرمین ولسن مناسے کا کہنا ہے کہ انکا وفد پاکستان میں بالکل محفوظ رہا۔ زمبابوے کے کھلاڑیوں کی زندگیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔

ہرارے: زمبابوے کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد خیر و عافیت سے اپنے وطن پہنچ چکی ہے۔ زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناسے نے ہرارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زمبابوے ٹیم کے ارکان پاکستان میں محفوظ رہے اور بحفاظت وطن واپس آئے۔ پاکستان میں ان کی زندگیوں کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہوا۔ ولسن مناسے نے پاکستان کی میزبانی کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ –

تبصرے بند ہیں.