سگریٹ اسمگلنگ سے سالانہ 7ارب 44کروڑ کا نقصان

اسلام آباد: ایف بی آر میں سگریٹ اسمگلنگ کا نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔ ملک کے اندر سگریٹ کی اسمگلنگ سے سالانہ 7ارب 44کروڑ کا نقصان قومی خزانے کو ہو رہا ہے۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان میں استعمال کی جانے والی سگریٹوں میں سے 20 فیصد سگریٹ اسمگلنگ کے ذریعے آتی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک کے اندر 17ارب 30کروڑ کے سگریٹ ٹیکس چوری کے ذریعے مارکیٹ میں بھیجے جاتے ہیں۔ عالمی کمپنی ملک کے اندر سگریٹ پیک کی فروخت سے اربوں روپے ٹیکس چوری کر لیتی ہے۔ ملک کے اندر اسمگل شدہ سگریٹ اور سگریٹ مینوفیکچرنگ کمپنیوں کی ٹیکس چوری کے بارے میں عالمی کمپنی نیلسن نے مفصل رپورٹ فراہم کر دی ہے جس میں ٹیکس چوری میں کمپنیوں کا کردار کھل کر سامنے آیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.