پاکستان سے ون ڈے سیریزسے قبل انگلش ٹیم فٹنس مسائل میں الجھنے لگی

ائوتھمپٹن: پاکستان کے خلاف میدان میں اترنے سے پہلے ہی انگلش ٹیم فٹنس مسائل میں الجھنے لگی، فاسٹ بولر ڈیوڈ ویلی ہاتھ پر چوٹ کھاکر ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے، ان کی جگہ جیک بال کو طلب کرلیا گیا، پیر کو کھلاڑی سائوتھمپٹن میں جمع ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ون ڈے سیریز بدھ سے شروع ہورہی تاہم اس سے قبل ہی میزبان سائیڈ کو فٹنس مسائل نے اپنی لپیٹ میں لینا شروع کردیا ہے، لیفٹ آرم فاسٹ بولر ڈیوڈ ویلی ہاتھ کی تکلیف کے باعث پوری سیریز سے باہر ہوگئے ہیں، وہ ٹوئنٹی 20 بلاسٹ کے سیمی فائنل میں اس وقت انجری کا شکار ہوئے جب اپنے دوسرے اوور میں ڈرہم کے مارک اسٹونمین کی شاٹ کو روکنے کی کوشش کی، اگرچہ انھوں نے اپنے چاروں اوورز نہ صرف مکمل کیے بلکہ بیٹنگ اوپن بھی کی تاہم اس دوران درد کی شدت ان کے چہرے سے عیاں تھی۔

تبصرے بند ہیں.