ایران پاکستانی آم کی دوسری بڑی منڈی بن گیا

کراچی:  عالمی اقتصادی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران پاکستانی آم کی دوسری بڑی مارکیٹ بن چکا ہے۔ قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں سیزن اگست کے وسط تک ایران کو 15ہزار ٹن سے زائد آم برآمد کیا جاچکا ہے۔

گزشتہ سیزن بھی ایران کو پاکستان سے 11ہزار 800ٹن آم برآمد کیا گیا تھا۔ سب سے زیادہ پاکستانی آم متحدہ عرب امارات کو ایکسپورٹ کیے جاتے ہیں جس کا حجم اگست کے وسط تک 40ہزار ٹن تک پہنچ چکا ہے۔ عمان کی مارکیٹ 6700ٹن کے ساتھ تیسری جبکہ متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ 6ہزار ٹن کے ساتھ چوتھی بڑی مارکیٹ ہے مجموعی طور پر یورپی یونین ملکوں کو اگست کے وسط تک 8400 ٹن آم برآمد کیا گیا ہے جو گزشتہ سیزن کے مقابلے میں 2800ٹن زائد ہے۔رواں سیزن کے دوران بحرین، بنگلہ دیش، امریکا، کینیڈا، چین، ہانگ کانگ، کویت، ملائشیا، مالدیپ اور نیدرلینڈ کو پاکستانی آم کی برآمد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.