پاکستان سپر لیگ کیلئے کمیٹی کی پہلی میٹنگ آج ہورہی ہے

قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے اہم اجلاس کی صدارت نجم سیٹھی کریں گے ، غیرملکی کرکٹرز سے رابطے کا طریقہ بھی طے کیا جائے گا

لاہور  ) پاکستان سپر لیگ کرانے کے طریقہ کار کے لئے لیگ کمیٹی کی پہلی میٹنگ آج لاہور میں ہو رہی ہے ۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کی صدارت میں پہلی میٹنگ ہوگی ۔ پی سی بی کے لئے پہلا مسلہ یہ ہے کہ دبئی میں آئندہ سال فروری میں ہی سابق کرکٹرز کی چیمپئنز لیگ بھی شیڈول ہے اور پاکستان سپر لیگ بھی فروری میں ہی ہونی ہے ۔ میٹنگ میں ایک کمیٹی قائم کی جائے گی جو چند روز میں یو اے ای کرکٹ بورڈ حکام سے اس معاملے پر بات چیت کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا نیا نام بھی ایجنڈے میں شامل ہے جب کہ غیر ملکی کرکٹرز سے رابطے کا طریقہ کار بھی میٹنگ میں طے کیا جائے گا ۔ –

تبصرے بند ہیں.