ٹیسٹ رینکنگ :پاکستانی اور بھارتی بائولرز جگہ بنانے میں ناکا

سٹیون سمتھ بلے بازوں میں پہلے ، مصباح نویں نمبر پر ، بائولرز میں ڈیل سٹین کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار

دبئی ( ) آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے ۔ ٹاپ 10 باؤلنگ رینکنگ میں پاکستانی اور بھارتی باؤلرز جگہ بنانے میں ناکام رہے ۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے سٹیون سمتھ سرفہرست ہیں ۔ سری لنکا کے کمار سنگاکارا کا دوسرا نمبر ہے ۔ قومی تجربہ کار بلے باز یونس خان چھٹے نمبر پر موجود ہیں جبکہ کپتان مصباح الحق کی 9 ویں پوزیشن ہے ۔ باؤلنگ رینکنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل سٹین کا پہلے نمبر پر قبضہ ہے ۔ سعید اجمل 11 ویں جبکہ جنید خان 15 ویں پوزیشن پر ہیں ۔ آل رائونڈرز کیٹگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا ٹاپ پوزیشن پر راج ہے جبکہ قومی آل رائونڈر محمد حفیظ 7 ویں نمبر پر موجود ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.