راولپنڈی: آرمی چیف کی سربراہی میں ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس میں ایٹمی کمانڈاورکنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔آئی ایس پی آر کورکمانڈرزکانفرنس میں سیلاب کے بعدریلیف اور بحالی کےکاموں کاجائزہ لیاگیا اور سندھ، بلوچستان میں سیلاب کے بعد کی صورتحال پر غور کیا گیا جب کہ شرکا نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد کو قابل ستائش قرار دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈرز کانفرنس میں ایٹمی کمانڈاورکنٹرول اسٹرکچر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ذمہ دار ملک ہے اور پاکستان نے اپنی ایٹمی سکیورٹی رجیم مضبوط بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں،ملک کے اسٹریٹجک اثاثوں کے سکیورٹی انتظامات بھرپور ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ہر قسم کے خطرات سے ملک کے دفاع کے لیے تیار ہے۔
تبصرے بند ہیں.