عمران بٹ نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کے دل جیت لیے

پاکستان ہاکی ٹیم کی جیت میں گول کیپر عمران بٹ نے مرکزی کردار ادا کیا. دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے عمران بٹ کی والدہ اور والد آبدیدہ ہو گئے. انہوں نے بیٹے سے فائنل میں بھارت کو ہرصورت ہرانے کا عہد لیا۔

لاہور: (ویب ڈٰسک،قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹ نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کے دل جیت لیے ۔ دنیا نیوز نے جنوبی افریقہ میں موجود عمران بٹ سے ان کی والدہ سے بات کرائی بیٹے کی کامیابی پر ماں آبدیدہ ہو گئی۔ والدہ نے عمران بٹ کو بھارت کے خلاف فائنل میں ایسی ہی کارکردگی دہرانے کو کہا ۔ عمران بٹ کے والد کی آنکھوں میں آنسو تھے اور انہوں نے بیٹے سے عہد لیا کہ بھارت کو ضرور ہرانا ہے ۔ قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر نے بھی اپنے والد کو روایتی حریف کے خلاف ہر صورت کامیاب ہونے کی یقین دہانی کرائی ۔ بڑے بھائی رضوان بٹ اور بھابھی بھی عمران بٹ کی کامیابی پر خوش نظر آئے۔ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ریحان بٹ نے چھوٹے بھائی کی شاندار پرفارمنس پر خوشی کا اظہار کیا ۔ عمران بٹ کی فیملی نے بھارت کے خلاف فائنل میں جیت کیلئے قوم کے نام اپنا پیغام پاکستان زندہ باد کے نعرے سے دیا ۔ –

تبصرے بند ہیں.