پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا، گزشتہ 4 دہائیوں سےخطہ مسائل کاسامنا کرتا رہا، پاکستان نے بڑی قربانیوں کے بعد امن حاصل کیا ہے.پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ایرانی جنرل پر حملے کے بعد خطے کے حالات میں تبدیلی آئی، امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بات کی اور کہا کہ حالات بہتر ہونے کے باوجود خطہ ابتری کی طرف جا رہا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا خطے کے ممالک میں کشیدگی کم ہونی چاہیے، افغان مصالحتی عمل خراب کرنے کی کوشش سے اجتناب کرنا چاہیے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر بہت سی افواہیں گردش میں ہیں تاہم پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
تبصرے بند ہیں.