اندرونی سیاست ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبی

پورٹ آف اسپین: اندرونی سیاست ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کو لے ڈوبی، دبئی روانگی کے وقت ہیڈ کوچ فلپ سمنز کی چھٹی سے اسکواڈ بُری طرح متاثر ہوا، اس کا اعتراف آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے بھی ایک انٹرویو میں کیا۔

کیریبیئن سائیڈ کو پاکستان سے یواے ای میں جاری سیریز کے تینوں ٹی 20کے بعد دونوں ون ڈے میچز میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، تیسرا ون ڈے بدھ کو ابوظبی میں ہوگا، تجربہ کار آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے کہا کہ ٹیم کی دبئی روانگی والے دن کوچ فلپ سمنز کی برطرفی نے کھلاڑیوں کے اعتماد کو بُری طرح متاثر کیا۔

تبصرے بند ہیں.