پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی چار دسمبر کو ہو

شارجہ (طویل فارمیٹ کرکٹ سیریز ایک ایک سے برابر کرنے کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں 4 دسمبر کو مدمقابل ہوں گی۔

شارجہ ٹیسٹ میں بدترین شکست کے بعد قومی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی جہاں کھلاڑی آج پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گے ۔ شاہد خان آفریدی اور عمر اکمل اشتہار کی شوٹنگ کے لیے چار روز سے دبئی میں ہیں جبکہ فاسٹ بولر عمر گل ، اویس ضیاء ، وہاب ریاض ، محمد عرفان ، ناصر جمشید ، احمد شہزاد ، رضا حسن اور سہیل تنویر بھی سکواڈ کو جوائن کر چکے ہیں۔ مینجمنٹ کے مطابق کھلاڑیوں کی بیٹنگ اور بولنگ کے علاوہ فیلڈنگ کے شعبے پر بھی خاص توجہ دی جائے گی جس کی وجہ سے شارجہ ٹیسٹ میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا ۔ دوسری جانب دوسرے ٹیسٹ میچ میزبان کو بدترین شکست دینے والی کیوی ٹیم نے پریکٹس کی بجائے آرام کو ترجیح دی ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 چار دسمبر ، دوسرا پانچ دسمبر کو دبئی ہی میں شیڈول ہے جبکہ پانچ ون ڈے میچز سیریز کا پہلا میچ آٹھ دسمبر کو ہوگا۔ –

تبصرے بند ہیں.