بنگلا دیش نے زمبابوے کو پانچویں ون ڈے میں شکست دے کر وائٹ واش کر دی

بنگلا دیش کو پانچ کا ہندسہ راس آ گیا، زمبابوے کو 5 ویں ون ڈے میں پانچ وکٹ سے شکست دیکر پانچ صفر سے وائٹ واش کر دیا۔

ڈھاکہ: () شیر بنگلا نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میر پور میں سیریز کے آخری میچ میں زمبابوے کی ٹیم 30 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مساکدزا 52 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ بنگلا دیش کی جانب سے تیج الاسلام نے ڈیبیو میچ میں ہیٹرک سمیت 4 شکار کیے۔ تیج الاسلام ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں بطور ڈیبیو ہیٹرک کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔ مقررہ ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم ابتدا میں مشکلات کا شکار رہی۔ محمد اللہ کی 51 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس فتح کے بعد میزبان ٹیم نے زمبابوے کو پانچ صفر سے کلین سویپ کیا۔

تبصرے بند ہیں.