آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی آخری رسومات کل سڈنی میں ادا کی جائیں

سڈنی ()نوجوانی کے دور میں دنیاسے رخصت ہونے والے آسٹریلوی بلے باز فلپ ہیوز کی آخری رسومات کل سڈنی میں ادا کی جائیں گی۔

آسٹریلوی اوپنر فلپ ہیوز کرکٹ پچ پر باؤنسر لگنے سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے ۔ آنجہانی فلپ ہیوز کی ناگہانی موت پر خراج تحسین پیش کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔ آسٹریلین بورڈ نے فلپ ہیوز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک بینر لگا دیا ہے ۔ اپنی نیک خواہشات پہنچانے کے لیے مداحوں کا وہاں پھولوں کے گلدستے رکھنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو جیمز سدرلینڈ کا کہنا ہے کہ فلپ ہیوز کی موت کا دکھ ناقابل فراموش ہے لیکن اس سے ہرگز بھی کھلاڑیوں کے مورال گر نہیں سکتے ۔ ٹیم بھارت کے خلاف افتتاحی ٹیسٹ میچ میں کسی بھی دباؤ کے بغیر میدان میں اترے گی ۔ فلپ ہیوز کی آخری رسومات بدھ کے روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ادا کی جائیں گی جبکہ آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا افتتاحی میچ چار دسمبر کو برسبین کی بجائے 9 دسمبر کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.