پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی آج کھیلا جائے

پاکستان اور سری لنکا آج پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں مد مقابل ہوں گے۔ شاہین ورلڈ کلاس باؤلنگ اٹیک کے ساتھ لنکن ٹائیگرز پر جھپٹنے کے لیے تیار ہیں۔

 کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹوینٹی کولمبو کے پریما داسا سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی قیادت آل راؤنڈر شاہد آفریدی اور سری لنکا کی فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا کریں گے۔ سری لنکا کے ٹی ٹوینٹی اسکواڈ میں پانچ نئے کھلاڑی شامل ہیں۔ اوپنر کوشال پریرہ اور تلکرتنے دلشان ایک بار پھر پاکستانی باؤلرز کے لیے خطرے کی علامت ہوں گے۔ پاکستان کی لائن اپ میں چار اوپنرز ، احمد شہزاد، محمد حفیظ ، مختار احمد اور نعمان انور شامل ہیں جو کسی بھی باؤلنگ لائن کے پرخچے اڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سری لنکا کے پاس مڈل آرڈر بیٹنگ میں اینجلو میتھیوز کے علاوہ کوئی بھی تجربہ کار بلے باز شامل نہیں۔ دوسری جانب شعیب ملک، محمد رضوان اور عمر اکمل کا بلا تواتر کے ساتھ رن اگل رہا ہے۔ وہاب ریاض کی عدم موجودگی میں پاکستان کے پاس محمد عرفان، سہیل تنویر اور یاسر شاہ کی صورت میں ورلڈ کلاس باؤلنگ اٹیک موجود ہے جبکہ میزبان ٹیم کو آخری ون ڈے سے ڈراپ کیے جانے والے فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا پر ہی انحصار کرنا پڑے گا۔ میچ پاکستان کے وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہو گا۔

 

تبصرے بند ہیں.