آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا ہنگامی آج طلب کر لیا گیا

اجلاس میں سو سے زائد مل مالکان شرکت کریں گے ، گیس کی عدم فراہمی سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور کیا جائے گا

کراچی  ) آل پاکستان ٹیسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں 100 سے زائد ملز مالکان شرکت کر رہے ہیں ۔ پاکستان کی برآمدات کا تقرییا 60 فیصد حصہ ٹیکسٹائل کا ہے ۔ ٹیکسٹائل کی برآمدات میں ایک سال کے دوران تقریبا 1٫8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری ٹیکسوں کے اضافی بوجھ تلے دبی ہوئی ہے جبکہ گیس کی عدم فراہمی سے کارخانے چلانا انتہائی مشکل ہوگیا ہے ۔ ماہرین کے مطاق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ٹیکسٹائل کے برآمدی اہداف حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا ۔ مالی سال 2015 میں ٹیکسٹائل کی برآمد میں تقریبا 24 کروڑ ڈالر کی کمی دیکھی گئی ۔

 

تبصرے بند ہیں.