پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا –

قومی ٹیم سیریز میں کلین سویپ کرنے کیلئے صرف ایک کامیابی کی ضرورت ، زمبابوے جیت کیلئے سر دھڑ کی بازی لگائے گی

لاہور () پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ون ڈے سیریز کا آخری معرکہ کل لگے گا ، قومی کھلاڑی ون ڈے سیریز میں مہمان ٹیم کو کلین سویپ کرنے کے لیے بے چین ہیں ۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے کل قذافی سٹیڈیم میں کھیلاجائے گا ۔ دونوں ٹیمیں سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے ان ایکشن ہوں گی ۔ توقع کی جارہی ہے کہ آخری میچ کے لیے گراؤنڈ شائقین سے کچھا کھچ بھرا ہوگا ۔ سیریز میں زمبابوین ٹیم کو کلین سویپ کرنا صرف ایک فتح کی دوری پر ہے ۔ قومی کھلاڑی مہمان ٹیم کو وائٹ واش کے لمحے کو یادگار بنانے کے لئے بے تاب ہیں ۔ گرین شرٹس کو چیمپئنز ٹرافی تک رسائی کی امیدوں کو برقرار رکھنے کے لئے کلین سویپ ضروری ہے تو دوسری جانب فتح سے محروم زمبابوے کی ٹیم کامیابی کا مزہ چھکنے کے لیے سردھڑ کی بازی لگائے گی ۔ –

تبصرے بند ہیں.