پاکستان اور ترکمانستان کا تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار

وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی کی ترکمانستان کے صدر سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا.

بشکک: (آن لائن) پاکستان اور ترکمانستان نے توانائی سمیت دیگر شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ ترکمانستان میں تائپی گیس پائپ لائن منصوبے کے سلسلے میں اجلاس کیلئے آئے ہوئے پاکستان کے وزیر پٹرولیم اور قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نے جمعرات کو یہاں ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی مخامی دوف سے ملاقات کی اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترکمانستان کے صدر نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان سے تجارت، معیشت اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے اور ہم تائپی گیس پائپ لائن سمیت دیگر بڑے علاقائی منصوبوں میں آپ کے ساتھ ہیں۔ وزیر پٹرولیم نے کہا کہ پاکستان گیس کے شعبے میں بین الاقوامی تعاون چاہتا ہے اور اس سلسلے میں وہ تائپی گیس پائپ لائن منصوبے میں دلچسپی رکھتا ہے۔ دونوں رہنماﺅں نے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ منصوبہ دونوں ملکوں کیلئے مفید ثابت ہوگا اور اس سے وسطی اور جنوبی ایشیاء کی صورتحال پر مثبت اثرات پڑیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.