پاکستان اسٹیٹ آئل میں سات کروڑ چون لاکھ روپے کے گھپلوں کا انکشاف –

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان اسٹیٹ آئل میں سات کروڑ چون لاکھ روپے کے گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ کمیٹی نے چوبیس جولائی تک رپورٹ طلب کر لی۔

اسلام آباد: () عبدالمنان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پی ایس او اور سینڈک کی مالی خورد برد کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پی ایس او میں سات کروڑ چون لاکھ روپے کے گھپلے ہوئے۔ پی ایس او نے اسلام آباد میں اپنی بلڈنگ ہونے کے باوجود پانچ سال کیلئے نیا دفتر کرائے پر لیا اور تین سال کا کرایہ بھی پیشگی ادا کر دیا۔ کمیٹی نے پی ایس او میں گھپلوں سے متعلق چوبیس جولائی تک رپورٹ طلب کر لی۔

تبصرے بند ہیں.