پاکستان اور افغانستان میں ڈرون حملوے،عراق جنگ کے جرم میں بش، اوباما اور بلیئر کیخلاف مقدمہ چلایا جائے، نوم چومسکی

ماسکو: ممتاز امریکی اسکالر نوم چومسکی نے کہا ہے کہ 2003ء میں عراق پرحملے، پاکستان، افغانستان میں ڈرون حملوں اور عرب ریاستوں میں شورش برپا کرنے پر امریکی صدار باراک اوباما، سابق صدر جارج بش اور سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئرکیخلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمات چلائے جائیں۔انھوں نے روسی میگزین رشیا ٹوڈے کو انٹرویو میں پاکستان، افغانستان، یمن اورصومالیہ میں ڈرون حملوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے وسیع پیمانے پردہشت پھیلانے کی مہم قراردیا اورکہاکہ عراق میں حملہ حالیہ تاریخ کا بدترین جنگی جرم ہے اوران کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جانا چاہیے، ڈرون حملے خوفناک اور دہشت پھیلانے والا ہتھیارہیں۔

تبصرے بند ہیں.