پاکستان آئی ایم ایف کو قرض کی 14 ویں قسط رواں ماہ دیگا
اسلام آباد: آئی ایم ایف کے قرضے کی چودھویں قسط رواں ماہ چوبیس تاریخ کوادا کی جائے گی۔ پاکستان کو رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ایس بی اے کے تحت لئے گئے قرضے کی انتالیس کروڑ ڈالر مالیت کی قسط ادا کرنا ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کاکہنا ہے کہ دوہرے خسارے اور تیزی سے گرتے ذرمبادلہ کے ذخائر کے باعث ملک کو درپیش مالیاتی مشکلات کے باوجود ،،،، انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ کے قرضے کی قسط کی بروقت ادائیگی کی جائے گی۔ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان طے شدہ شیڈول کے مطابق چوبیس مئی کو پچیس کروڑ چوراسی لاکھ کے اسپیشل ڈرائنگ رائٹس کی ادائیگی کردی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوبیس مئی کو پرنسپل اماؤنٹ ادا کی جائے گا ،، جبکہ سود کی ادائیگی سہ ماہی بنیاد پر مرکزی بینک کی جانب سے کی جارہی ہے۔ پاکستان کی جانب سے رواں ماہ میں آئی ایم ایف کو یہ دوسری قسط کی ادائیگی ہوگی۔ اس سے قبل دس مئی کو حکومت پاکستان نے تیرہویں قسط کی مد میں نو کروڑ اٹھاون لاکھ اسپیشل ڈارئنگ رائس کی ادائیگی کی تھی۔ واضح رہے کہ پاکستان کو مالی سال دو ہزار چودہ پندرہ کے اختتام تک آئی ایم ایف کے قرضے کی مکمل ادائیگی کرنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.