پاکستانی ٹیم کو شکست، آسٹریلیا ون ڈے سیریز کا فات

آسٹریلیا نے دوسرے ون ڈے میں بھی پاکستان کو شکست دے کر سیریز صفر، دو سے اپنے نام کر لی ہے۔ میکسویل نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 76 رنز بنائے۔

دبئی: () دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے جی جے میکسویل نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 81 گیندوں پر 76 رنز بنائے۔ آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر 29 اور جارج بیلی 28 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے ذوالفقار بابر نے 2 جبکہ رضا حسن اور محمد عرفان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ آسٹریلیا نے آسان ہدف کو 43.2 اوورز میں پورا کیا اور 5 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنز بنائے۔ اس سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ احمد شہزاد اور سرفراز احمد نے پاکستان کی جانب سے اوپننگ کی۔ دونوں بلے باز جم کر کھیلے اور پاکستان کو شاندار اوپننگ سٹینڈ دیا۔ دونوں بلے بازوں نے نصف سینچریاں بھی سکور کیں۔ احمد شہزاد نے 5 چوکوں کی مدد سے 82 گیندوں پر 61 بنائے جبکہ سرفراز احمد نے 72 گیندوں پر 65 رنز سکور کئے تاہم اوپننگ جوڑی کے پویلین لوٹ جانے کے بعد آنے والے بیٹسمین خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے۔ کپتان مصباح الحق 15 رنز بنا کر رن آئوٹ ہوئے۔ اسد شفیق کو 29 رنز پر لیون کی گیند پر جانسن نے کیچ آئوٹ کیا۔ عمر اکمل جانسن کی گیند پر سمتھ کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہر کر پویلین لوٹے۔ بوم بوم آفریدی نے ایک بار پھر اس میچ میں شائقین کرکٹ کو شدید مایوس کیا اور اپنے بلے کا جادو نہ دکھایا۔ آفریدی کو 2 رنز پر جانسن کی گیند پر سمتھ نے کیچ آئوٹ کیا۔ وہاب ریاض 2 رنز بنا کر رچرڈسن کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ رضا حسن اور محمد عرفان بغیر کوئی رنز بنائے رن آئوٹ ہوئے۔ ذوالفقار بابر بھی صرف 6 رنز بنا سکے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل جانسن نے 3 جبکہ رچرڈسن، دورتھی، فولکنر، اور لیون نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 216 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.