مصباح الحق 150 ون ڈے کھیل کر بھی سنچری سے محروم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے 40 سالہ کپتان مصباح الحق 150 ون ڈے میچز کی 137 اننگز میں 43.33 کی اوسط سے 4594 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 37 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین اسکور 96 ناٹ آﺅٹ ہے۔

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق 150 ون ڈے کھیل کر بھی سنچری سے محروم ہیں۔ 2002ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے مصباح الحق نے شارجہ میں آسٹریلیا کے خلاف کیریئر کا 150 ون ڈے میچ کھیلا اور صفر پر آﺅٹ ہوئے۔ 12 سالہ کیریئر میں انہوں نے ابھی تک سنچری سکور نہیں کی ہے۔ 40 سالہ مصباح الحق 150 ون ڈے میچز کی 137 اننگز میں 43.33 کی اوسط سے 4594 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 37 نصف سنچریاں شامل ہیں، ان کا بہترین سکور 96 ناٹ آﺅٹ ہے۔ واضع رہے کہ مصباح الحق نے کرکٹ کا آغاز 8 مارچ 2001ء میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ سے کیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد پاکستان کو کسی ذمہ دار بلے باز کی تلاش تھی جو اننگز کی درمیان میں بلے بازی کر سکے۔ اس لئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو دوبارہ آزمانے کا فیصلہ کیا۔ مصباح الحق کو ٹوئنٹی/20 عالمی کپ 2007ء میں محمد یوسف کی جگہ پر ٹیم میں شامل کیا گیا۔ یہ ٹورنامنٹ اس کے کیرئیر کا بہترین ٹورنامنٹ ہونے کے ساتھ ساتھ سال 2007ء اس کا کامیاب ترین سال ثابت ہوا۔ ٹی/20 کپ میں پاکستان نے مصباح کی جارحانہ بلے بازی کے باعث فائنل تک رسائی حاصل کی اور فائنل میں بھارت کو ہرانے کے قریب پہنچ گیا۔ اس ٹورنامنٹ میں مصباح الحق نے 7 میچوں میں 55،50 کی اوسط سے 218 رنز سکور کئے۔ –

تبصرے بند ہیں.