پاکستانی ورکرز کی ترسیلات زر میں 11.9 فیصد اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بیرون ملک مقیم پاکستانی ورکرز کی جانب سے رواں مالی سال 2013-14ء (م س 14ء) کے پہلے نو مہینوں (جولائی تا مارچ) میں11,582.78ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجی گئیں جو11.87فیصد کی نمو کو ظاہر کرتا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے (جولائی تا مارچ م س 13ء) میں10,353.82 ملین ڈالر بھیجے گئے تھے۔ جولائی تا مارچ مالی سال 14ء کے دوران سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 3,391.27ملین ڈالر، 2,288.92 ملین ڈالر، 1,820.91ملین ڈالر، 1,632.21 ملین ڈالر، 1,357.73ملین ڈالر اور 318.94 ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ جولائی تا مارچ مالی سال 13ء کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب 2,979.31ملین ڈالر، 2,085.94ملین ڈالر، 1,636.66ملین ڈالر، 1,434.97ملین ڈالر، 1,195.86ملین ڈالر اور 269.04ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ رواں مالی سال کے پہلے نو مہینوں (جولائی تا مارچ م س 14ء) کے دوران ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 772.8ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں جبکہ پچھلے مالی سال کے پہلے نو مہینوں (جولائی تا مارچ م س 13ء) کے دوران ان ممالک سے 752.04ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ مارچ 2014ء میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکا، برطانیہ، جی سی سی ممالک (بشمول بحرین، کویت، قطر اور سلطنت عمان) اور یورپی یونین کے ممالک سے بالترتیب 425.53ملین ڈالر، 262.00ملین ڈالر، 194.82ملین ڈالر، 166.46ملین ڈالر، 164.03ملین ڈالر اور 34.93ملین ڈالر کی ترسیلات زر وطن آئیں جبکہ مارچ 2013ء کے دوران ان ملکوں سے بالترتیب351.53 ملین ڈالر، 220.22ملین ڈالر، 175.53ملین ڈالر، 150.22ملین ڈالر، 128.36ملین ڈالر اور 26.43ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئی تھیں۔ رواں مالی سال کے نویں مہینے مارچ م س 14ء کے دوران ناروے، سوئٹزرلینڈ، آسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ممالک سے 89.48ملین ڈالر کی ترسیلات زر موصول ہوئیں۔

تبصرے بند ہیں.