قوانین کی خلاف ورزیوں پر 12کمپنیوں کے خلاف آرڈر جاری

کراچی() پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ کی کارکردگی بہتر بنانے اور حصص کے لین دین میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی ) کی طرف سے ، اسٹاک مارکیٹ کی موثر نگرانی کی جا رہی ہے۔ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اس بات کو یقینی بنا رہا ہے کہ کمپنیاں قواعد و ضوابط کو اپنائیں۔ تعمیل میں ناکام رہنے والے کمپنیوں کے خلاف تادیبی کارروائیاںتعمیل کے رجحان کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو رہیں ہیں ۔سیکورٹیز اور کارپوریٹ قوانین کی خلاف ورزیوں پر سٹاک مارکیٹ میں لین دین کرنے والی بارہ کمپنیوں کے خلاف آرڈر جاری کر دئیے ہیں ایس ای سی پی کے سیکورٹیز مارکیٹ ڈویزن کی جانب سے مارچ کے مہینے میں جاری کئے گئے نوٹسز اور آ رڈر سیکورٹیز قوانین کی خلاف ورزی پر جاری کئے گئے۔ ایس ای سی پی کی ٹیم کی آن سائیٹ انسپیکشن میں کسب سیکورٹیز کو سرمایہ کاروں کے اثاثہ جات کا الگ سے ریکارڈ نہ رکھنے پر پانچ لاکھ جرمانہ عائد کیا گیا۔ نیٹ کیپٹل بیلنس کے غلط شمارپر ڈی جی ایم سیکورٹیز کو ایک لاکھ جرمانے کی سز جب کی ٹائم سیکورٹیزکو سخت تنبیہ کی گئی۔مزید برآں نو لسٹڈ کمپنیوں کے سربراہوں کو 1984کے کمپنیز آردڈی نیس کی سیکشن 224 کی خلاف ورزی پرجرمانے کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا۔اس عرصے میں سائلین کی داد رسی کے لیے دی جانے والی تین درخواستوں پر کارروائی کی گئی اور ان کو سائلین کی تشفی کے مطابق نمٹا یا گیا۔

تبصرے بند ہیں.