پاکستانی مینز ٹیم ورلڈ کپ کبڈی کے فائنل میں پہنچ گئی ، ویمنز ٹیم کو بھارت سے شک

مینز ٹیم نے سیمی فائنل میں ایران کو 56-28 سے شکست دی ، ویمنز ٹیم روائتی حریف کو پسپا کرنے میں ناکام

جالندھر ( )پاکستانی مینز ٹیم نے کبڈی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی جبکہ بھارتی ویمن ٹیم نے پاکستان کو سیمی فائنل میں یکطرفہ مقابلے کے بعد شکست دیدی ، بھارتی شہر جالندھر میں ہونیوالے کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوا ، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ میں دلچسپ جوڑ توڑ دیکھنے کو ملے ، قومی کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے خلاف خوب زور آزمائی کی ۔ پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے یکطرفہ مقابلے میں ایران کو شکست دی ۔ قومی ٹیم کی فتح کا سکور چھپن اٹھائیس رہا ، قومی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی نے فتح کو سیمی فائنل کی جیت کو شہدائے پشاور کے نام کردیا ۔ کبڈی ورلڈ کپ کے خواتین سیمی فائنل میں پاکستانی ویمن ٹیم کو روایتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔ –

تبصرے بند ہیں.