بھارتی باکسر سریتا دیوی پر ایک سال کی پابندی عائد

بھارتی باکسر سریتا دیوی پر ایک سال جبکہ کوچ فرنانڈیز پر دو سال کی پابندی عائد کر دی گئی۔

لوسان: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے بھارتی خاتون باکسر سریتا دیوی پر ایک سال کی پابندی عائد کر دی ہے۔ انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے سریتا دیوی پر ایک سال اور ان کے کوچ فرنانڈیزپر دو سال کی پابندی عائد کرتے ہوئے قومی کوچ جی ایس سیندھو کو کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔ واضح رہے سریتا دیوی نے جنوبی کوریا کے شہر انچیون میں منعقدہ ایشین گیمز میں میچ ہارنے کے بعد نتائج کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے شدید احتجاج کیا تھا اور اپنا میڈل لینے سے بھی انکار کیا تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.