پاکستانی لڑکی کو ’’ماحول دوست کاروبار‘‘ شروع کرنے پر ملکی و غیرملکی ایوارڈ سے نوازا گیا

کراچی: سرگودھا کی 9 سالہ بچی زیمل عمر نے ایک ماحول دوست کاروباری منصوبہ شروع کرکے نہ صرف دنیا کو حیران کردیا بلکہ پاکستان کی سب سے کم عمر سوشل اینٹرپرونیئر کا اعزاز بھی حاصل کرلیا۔

زیمل سرگودھا کی سڑکوں پر کاغذات اور پلاسٹک بیگز کی بھرمار سے پریشان تھیں اور انہوں نے اس سے کارآمد اشیا بنانا شروع کرکے زی بیگز نام سے ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کیا ہے جسے بہت پذیرائی مل رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.